کہتے ہیں کہ دنیا کی پہلی سیلفی 1839 میں لی گئی، 176 برس بیت گئے لیکن انسان کے اس شوق میں کمی نہیں آئی بلکہ اس کی تکمیل کے لئے نت نئے طریقے ایجاد ہوتے گئے۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون میں مبتلا ایک جاپانی
شہری نے طویل سیلفی بازو تیار کر لئے ہیں جن کے دوسرے سرے پر مصنوعی ہاتھ بھی نصب ہیں۔
سیلفی اسٹک سے تنگ اس شخص کی یہ انوکھی ایجاد گو کہ عجیب و غریب دکھائی دیتی ہو لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ یہ سیلفی اسٹک کا بہترین نعم البدل ثابت ہو سکتے ہیں جنہیں ہر وقت ساتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔